Latest National, International, Sports & Business News

کیلی سلیٹر نے سیزن کا 24 واں اور کیرئیر کا 66 واں ٹائٹل جیت لیا

ہوائی میں ہونیوالے پروفیشنل سرفرز ٹور کا ٹائٹل دفاعی چیمپئن کیلی سلیٹر نے جیت لیا۔ سلیٹر نے سرفنگ کیرئیر میں ٹائٹلز کی تعداد بھی 66 کر لی۔

ہوائی:() امریکی ریاست ہوائی میں سرفنگ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے ہوئے سرفرز نے مقابلوں میں جیت کے لیے بھُر پور جوش دکھایا۔ ایونٹ میں دفاعی چیمپئن فلوریڈا کے کیلی سلیٹر نے اپنی مہارتوں کا شاندار مظاہرہ کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس فتح کے ساتھ انہوں نے سیزن میں 24 جبکہ اپنے کیرئیر میں ورلڈ ٹائٹلز کی تعداد 66 کر لی ہے۔ برازیلین سرفر Wiggolly Dantas دوسرے اور امریکہ کے Coco Ho تیسرے نمبر پر رہے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.