Latest National, International, Sports & Business News

کولکتہ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹ گوہر نایاب ہوگئے

کولکتہ:  ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 20میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹ گوہر نایاب ہوگئے، کاؤنٹرز کا رخ کرنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہزاروں  افراد کوخالی ہاتھ رہنا پڑے گا، بلیک کرنے والوں کی چاندی ہوگئی،500 کا ٹکٹ 5000تک میں فروخت ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 20میں پاکستان اور بھارت کا میچ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر دھرم شالہ سے کولکتہ منتقل ہونے کے باجود شائقین کا جوش و خروش بڑھ گیا ہے، ایڈن گارڈنز میں 6سال قبل ایک لاکھ تماشائیوں کی گنجائش ہوتی تھی تاہم اب 65ہزارلوگ سماتے ہیں،روایتی حریفوں کے مقابلے کیلیے ٹکٹوں کی قیمتیں 500، 1000اور 1500رکھی گئیں، وینیو کی تبدیلی کے سبب آن لائن فروخت کا سلسلہ بھی تاخیر سے شروع ہوا، اس میں فارم بھرنے والوں کا تعلق مختلف ملکوں سے تھا، ان کو قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب بھی کیا جاچکا، دوسری جانب کولکتہ میں کاؤنٹرز پر بھی فروخت شروع ہوئی تھی۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.