Latest National, International, Sports & Business News

کوئٹہ، ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار جاں بحق

کوئٹہ: سریاب روڈ پر ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر 2 موٹرسائیکل سواروں نے ایف سی چوکی پر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کرحوالدار اکبر اور سپاہی حضرت علی جاں بحق جب کہ اسلم زخمی ہوگیا۔ ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا، لاشوں اور زخمیوں کو ایف سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، علاقے کی ناکہ بندی کرکے دوسرے حملہ آور کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.