Latest National, International, Sports & Business News

کرکٹ کی عالمی جنگ کا سب سے بڑا مقابلہ؛ پاکستان اور بھارت آج مد مقابل ہوں گے

کولکتہ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی سب سے بڑی جنگ آج چھڑے گی جس میں پاکستان اور بھارت ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں شام 7 بجے مد مقابل ہوں گے۔

پاک بھارت ٹاکرے کا شائقین کرکٹ کو بے تابی سے انتظار ہے جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے کی ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکی ہیں اور گنجائش سے زائد آن لائن ٹکٹس فروخت ہونے پر شائقین کو قرعہ اندازی کے ذریعے ٹکٹس دیئے گئے ہیں۔ بنگلادیش کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کی شاندار فتح اور بھارت کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی میڈیا اپنی ٹیم پر شدید تنقید کر رہا ہے. روایتی حریفوں کے درمیان میچ سے قبل بارش کا بھی خدشہ ہے جب کہ گراؤنڈ کے اندر اور اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دونوں ٹیمیں ایڈن گارڈن میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.