Latest National, International, Sports & Business News

کرکٹ پر کسی کی اجارہ داری قائم نہیں ہونے دیں گے: سری لنکن بورڈ

گ تھری کے خلاف گروپ مضبوط ہونے لگا، پاکستان کے بعد سری لنکا نے بھی "کرکٹ اجارہ داری” کا آئیڈیا مسترد کر دیا۔

کولمبو: () انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا تاج بھارت اینڈ کمپنی کو دیئے جانے پر بورڈز کا بھی سخت رد عمل آنے لگا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹیو اجلاس میں بِگ تھری مسودے کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ سری لنکن سابق کپتان اور بورڈ حکام نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ پر کسی کی اجارہ داری قائم نہیں ہونے دیں گے۔ کرکٹ انتظامات اور مالیات پر آئی سی سی کا اختیار رہنا چاہیے۔ بِگ تھری معاملے پر بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کا مخالف گروپ زیادہ مضبوط ہونے لگا۔ آٹھ فروری کو ہونے والے میچ میں بازی بدلتی دکھائی دے رہی ہے۔ کرکٹ قبضہ کے خلاف ڈٹ جانے میں جنوبی افریقہ نے پہل کی، پاکستان نے دو ٹوک فیصلہ سنا دیا ہے۔ اب سری لنکا نے بھی اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے کہ وہ بھی بِگ تھری کے خلاف ہی کھیلیں گے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.