کرن جوہر کی فلم میں اہم کردار ادا کروں گا، فواد خان
ممبئی: بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اداکار فواد خان نے کہا کہ معروف ہدایتکار کرن جوہر کی فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں مختصر نہیں بلکہ اہم کردار ادا کروں گا۔
پاکستانی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار فواد خان نے بالی ووڈ میں فنی کیرئیر کا آغاز 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم’’خوبصورت‘‘ سے کیا جسے شائقین نے ناصرف پسند کیا بلکہ ان کے انڈسٹری کے لیے دروازے بھی کھل گئے جب کہ معروف بھارتی فلمساز کرن جوہر بھی فواد خان کی صلاحیتوں سے متاثرہوئے بغیر نہ رہ سکے اور انہیں اپنی فلم میں مختصر کردارکے لیے اداکارہ ایشوریا رائے ، انوشکا شرما اور رنبیر کپور کے مدمقابل فلم میں کاسٹ کرلیا تاہم اب اداکار فود خان نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے لب کشائی کی ہے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.