کراچی: سیکورٹی گارڈز نے لاکرز توڑ کر کروڑوں روپے کا سونا لوٹ
گلشن اقبال میں سیکیورٹی گارڈ نجی بینک کے لاکرز توڑ کر کروڑوں روپے کا سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔
کراچی: () حفاظت پر معمور سیکیورٹی گارڈ نے ہی گلشن اقبال کے نجی بینک کو لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق ایک سیکیورٹی گارڈ کی نشاندہی کی گئی تاہم دیگر کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔ بینک میں تعینات سیکیورٹی گارڈ نے لاکرز توڑ کر کروڑوں روپے کا سونا اور لاکرز میں رکھی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ تفتیش بھی جاری ہے۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.