کاروباری برادری ٹیکس نظام میں اصلاحات کے لیے ایک بار پھر صف آرا
کراچی: بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے کہاہے کہ ملک میں ٹیکس کلچر کا فقدان ہے اوراس کلچرکوصرف نیٹ میں شامل ٹیکس گزاروں تک ہی محدود رکھا جاتا رہا ہے جبکہ ایف بی آر کے کلچر کے بارے میں کوئی بات ہی نہیں کرتا۔
ہفتے کوکراچی چیمبر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چہرے بدل جاتے ہیں لیکن گزشتہ کئی دہائیوں سے نظام پر عمل درآمد کا طریقہ کار اور ایف بی آر کا رویہ وہی رہتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے مشیر کو مشورہ دیا کہ وہ ایمانداری اور سچائی کے ساتھ کام کرتے ہوئے تاکہ ٹیکس کلچر میں بہتری لائی جاسکے جو نہ صرف ٹیکس گزاروں تک محدود ہو بلکہ ٹیکس اکھٹا کرنے والی اتھارٹی کے رویے اور کام کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جا سکے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ایف بی آر پہلے سے ٹیکس دینے والوں کے ساتھ غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے ہراساں کرتا ہے جس کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آنے سے گریز کرتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.