چیمپئنز لیگ کے دونوں سیمی فائنلز آج ہو رہے ہیں
چیمپئنز لیگ کے سلسلے میں آج دونوں سیمی فائنلز حیدرآباد دکن میں کھیلے جا رہے ہیں۔ پہلا میچ سہ پہر ساڑھے تین بجے جب کہ دوسرا سیمی فائنل شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔
حیدرآباد (نیٹ نیوز) پہلا سیمی فائنل کولکتہ نائیٹ رائیڈرز اور ہوبارٹ ہری کینز کے درمیان ہو گا ، جو سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا ، اس کے بعد دوسرا سیمی فائنل کنگز الیون پنجاب اور چنائی سپر کنگز کے درمیان ہو گا جو شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔ یاد رہے کہ لاہور لائنز کی ٹیم اگر آخری پول میچ میں مطلوبہ مارجن سے کامیابی حاصل کر لیتی تو چنائی کی جگہ اس کا میچ کنگز الیون کے ساتھ ہونا تھا ، مگر وہ اس میں فتح حاصل نہ کر سکی تھی۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.