Latest National, International, Sports & Business News

چوتھا ون ڈے، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دی

میلبورن ()آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو چوتھے ون ڈے میچ میں بھی تین وکٹوں سے شکست دیدی ، کینگروز نے پانچ میچوں کی سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کر لی ہے۔

میلبورن میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں مہمان جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 267 رنز بنائے ۔ کپتان اے بی ڈی ویلئیرز 91 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔ میزبان کینگروز نے مقررہ ہدف سات وکٹ پر 49 اوورز میں حاصل کر لیا۔سٹیون سمتھ نے ون ڈے کیرئیر کی دوسری سنچری مکمل کرتے ہوئے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ میتھیو ویڈ 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کر لی ہے۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.