Latest National, International, Sports & Business News

چاول کے برآمد کنندگان بجٹ سے مایوس

حکومت نے یقین دہانی کے باوجود شرح تبادلہ سے ہونے والے نقصان کا ازالہ نہیں کیا۔ چاول برآمد کندگان کو بجٹ نے مایوس کیا ہے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین چیلا رام کیولانی نے کہا کہ چند ماہ سے چاول کے برآمد کندگان کو ڈالر کی گرتی ہوئی قدر کی وجہ سے بے انتہاء نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ سے پہلے یقین دہانی کرائی تھی کہ سالانہ بجٹ میں نقصان کی تلافی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے لیکن وفاقی وزیر نےکسی ایک وعدے کو پورا نہیں کیا۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ڈالر کی شرح تبادلہ اٹھانوے روپے سے بڑھ کر ایک سو گیارہ روپے تک گئی جبکہ دوسری ششماہی میں ایک سو آٹھ دوبارہ اٹھانوے روپے ہو گئی۔ اس کے باوجود چاول ایکسپوٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں نقصان ہو رہا ہے۔ چیلا رام نے کہا کہ مالی سال کے دوران چاول کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑھی ہیں –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.