Latest National, International, Sports & Business News

پی سی بی سلیکشن کمیٹی کو چھ سے کم کر کے چار رکنی بنانے کا فیصلہ

لاہور()پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھ رکنی سلیکشن کمیٹی کو چار رکنی بنانے کا فیصلہ کر لیا ، معین خان ورلڈ کپ تک دونوں عہدے رکھ سکتے ہیں۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی میں سے دو سلیکٹرز کو فارغ کر دیا جائے گا۔ پی سی بی دو عہدے رکھنے والے ملازمین سے ایک عہدہ واپس لینے کا فیصلہ کر چکا ہے جس کے بعد اعجاز احمد اور محمد اکرم سلیکٹرز کے عہدے سے جلد فارغ ہو جائیں گے جبکہ جونیئر سلیکشن کمیٹی بھی نئی تشکیل دینا پڑے گی ۔ چیئرمین پی سی بی نے امید ظاہر کی کہ معین خان ورلڈ کپ تک چیف سلیکٹر اور منیجر دونوں عہدوں پر رہیں گے جبکہ مشتاق احمد بھی ٹیم کے ساتھ ذ٘مہ داری نبھائیں گے اور میگا ایونٹ کے بعد سپن باولنگ کنسلٹنٹ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی تک ہی محدودو کیا جا سکتا ہے۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.