پیاز پر ٹیکس اور برآمد پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں،بوسن
اسلام آباد……وفاقی وزیر خوراک سکندر حیات خان بوسن کا کہنا ہے کہ پاکستان آئندہ سال تک پیاز کی پیداوار بڑھاکر کھپت پوری کرنے کے قابل ہوجائے گا۔اسلام آباد میں زرعی ماہرین ،پالیسی ساز اداروں اور میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خوراک کاکہنا تھا کہ حکومت کا پیاز کی نئی فصل پر ٹیکس اور برآمد پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اس وقت پیاز کی مقامی کھپت 2کروڑ ٹن سے زائد ہے انکامزید کہنا تھا کہ ملکی معاشی ترقی کیلئے زراعت کو منافع بخش بنانا ہوگااور اس سلسلے میں حکومت کسان دوست پالیسیاں پھیلانے میں مصروف ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہےجوصوبوں میں کاشت کاروں کے نمائندوں سے مشاورت کرکے چھ ہفتوں میں رپورٹ پیش کریگی۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.