Latest National, International, Sports & Business News

پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو نیوزی لینڈ سے شکست

بگ تھری کے باس بھارت کی نیوزی لینڈ کے دیس میں مسلسل ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ون ڈے سیریز کے بعد بھارتی شیر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ بھی ڈھیر ہو گئے۔

آکلینڈ:) پہلے ٹیسٹ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہو گیا۔ بھارتی ٹیم 407 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 366 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ شیکھر دھون کے 115 رنز بھی ٹیم کو فتح نہیں دلا سکے۔ ویرات کوہلی نے ٹوٹل میں 67 رنز جوڑے۔ کپتان دھونی صرف 39 رنز بنا سکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سےNeil Wagner نے چار Trent Boult اور Tim Southee نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کیویز نے اس سے پہلے ون ڈے سیریز میں بھی بگ باس کی سربراہ بھارتی ٹیم کو چار صفر سے ڈھیر کیا تھا۔ دو میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.