Latest National, International, Sports & Business News

پنجاب کے بجٹ میں فضائی ٹکٹ پر بھاری ٹیکس لگانے کی تجویز

نجاب کے بجٹ میں فضائی ٹکٹ پر بھاری ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے جس کے تحت 15 سو روپے سے 10 ہزار فی ٹکٹ ٹیکس لگے گا۔

لاہور: () دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق پنجاب کی حدود میں 5 سو کلومیٹر سے طویل سفر کے ٹکٹ پر 2500 روپے ٹیکس لیا جائے گا۔ پانچ سو کلومیٹر سے کم فاصلے کے سفر پر 1500 روپے ٹیکس ہوگا۔ انٹرنیشنل سفر کے لئے اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر 5 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔ بزنس اور فرسٹ کلاس انٹرنیشنل ہوائی سفر پر دس ہزار روپے فی ٹکٹ ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ حج اور عمرہ کے مسافر اور سفارت کار ہوائی ٹکٹ پر ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے سفر کرنے والوں پر سولہ فیصد ٹیکس لگے گا۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.