پریانکا نے نئی فلم کیلئے 7 کلو وزن کم کر لیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی نئی آنے والی فلم “دل دھڑکنے دو” کے لئے صرف 20 روز میں 7 کلو وزن کم کر لیا ہے۔ پریانکا چوپڑا کو زویا اختر کی نئی آنے والی فلم “دل دھڑکنے دو” کی شوٹنگ کے لئے اپنا وزن کم کرنے کا کہا گیا جو انہوں نے فلم “میری کوم” کے لئے بڑھایا تھا جس پرعمل کرتے ہوئے اداکارہ نے صرف 20 روز میں اپنا 7 کلو وزن کم کر لیا۔ دل دھڑکنے دو میں پریانکا چوپڑا ایک پنجابی بزنس ویمن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کے دیگر ستاروں میں رنویر سنگھ، انوشکا شرما، انیل کپور، شیفالی شاہ اور فرحان اختر شامل ہیں۔ پریانکا چوپڑا کی ٹرینر نے کہا کہ 15 سے 20 روز میں 7 کلو وزن کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن پریانکا نے سخت محنت اور ورزش کر کے اپنا وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.