Latest National, International, Sports & Business News

پاک چین اقتصادی راہدی کے معاملے پر وزیراعظم نے اے پی سی طلب کر لی –

اک چین اقتصادی راہدی کے روٹ کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس 28 مئی کو دوبارہ ہو گی ۔ سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی۔

اسلام آباد:) وزیراعظم نواز شریف نے 28 مئی کو آل پارٹیز دوبارہ طلب کی ہے جو صبح ساڑھے 8 بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہو گی۔ اے پی سی میں پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ کے معاملے پر سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کو باضابطہ مدعو کر لیا گیا ہے۔ 13 مئی کو سانحہ صفورا چورنگی کے باعث آل پارٹیز کانفرنس مکمل نہیں ہو سکی تھی ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کانفرنس میں بریفنگ تو دی تاہم پاک چین اقتصادی راہدی کے معاملے پر سیاسی رہنماؤں کے تحفظات دور نہیں ہو سکے تھے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.