پاک چائنا راہداری منصوبے کی مخالفت کرنے والے مستقبل میں خود مایوس ہوں گے،احسن اقبال
لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چائنا راہداری منصوبے کی مخالفت کرنے والے مستقبل میں پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھ کر خود ہی مایوس ہوں گے۔ ہماری حکومت سے پہلے ملک میں لوڈشیڈنگ دہشت گردی اور سیکیورٹی رسک ایک بڑا مسئلہ تھا، لوگ پاکستان نہیں آتے تھے، حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، آج بین الااقوامی سطح پر پاکستان دنیا میں اپنے سافٹ امیج کی وجہ سے الگ پہچان رکھتا ہے۔ یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں آرکیٹکٹ اور تعمیرات کے متعلق تین روزہ بین الا اقومی ایکسپو کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹکٹس پاکستان لاہور چپٹر نے کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.