پاکستان کی جولائی تا فروری ایکسپورٹ 13.87ارب ڈالر تک محدود
کراچی: پاکستان نے جولائی سے فروری 2016تک کی مدت میں 13.26 فیصد کمی سے 13ارب 87کروڑ 40لاکھ ڈالر کی برآمدات کیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 15ارب 99کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔
اس طرح گزشتہ 8ماہ میں حقیقی معنوں میں برآمدات 2ارب 12کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی تاہم درآمدات میں نسبتاً کم یعنی 1ارب 50کروڑ 90 ڈالر کی کمی کے باعث تجارتی خسارہ جولائی تا فروری میں 4.22 فیصد کے اضافے سے 14ارب 49کروڑ ڈالر سے بڑھ کر15ارب 10کروڑ 20لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، گزشتہ 8ماہ میں پاکستانی درآمدات 28ارب 97کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ مالی سال 2014-15 میں درآمدی بل30ارب 48کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا تھا۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.