پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اعل
ٹیم کی قیادت برینڈن میکولم کریں گے ، سیریز نومبر کے مہینے میں ابوظہبی میں کھیلی جائے گی
ولنگٹن ) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ۔ سیریز ابوظہبی میں نومبر میں کھیلی جائے گی ۔ نیوزی لینڈ کی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی کپتانی برینڈن میکولم کریں گے ، کیوی ٹیم میں کورے اینڈرسن، ٹرینڈ بولٹ، بریس ول، مارک کریگ ، راس ٹیلر،جے واٹلنگ،ٹم ساؤتھی، سوڈھی، کین ولیمسن، واگنر، ٹوم لیتھم، جیمزنیشہم ، لیوک رونچی اورہمیش رتھرفورڈ شامل ہیں ، پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان ٹیسٹ سیریز اگلے ماہ متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں کھیلی جائےگی ۔ برینڈن میکلوم کی قیادت میں ابوظبی سیریز میں 2 ٹی 20 میچ اور 5 ون ڈے بھی کھیلے جائیں گے ۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.