Latest National, International, Sports & Business News

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں248 رنز سے شکست دے دی

480 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم 231 پر آئوٹ ، قومی ٹیم کو ٹیسٹ میچ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی

ابوظہبی ( ) متحدہ عرب امارات کے کرکٹ گراؤنڈز جیسے پاکستانی ٹیم کو راس آ گئے ، قومی ٹیم نے یو اے ای میں مسلسل تیسری ٹیسٹ کامیابی اپنے نام کر لی ، نیوزی لینڈ کو سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ میچ میں 248 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں بھی ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ۔ ابو ظہبی میں کھیلے گئے سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ میچ کا فیصلہ آخری روز ہوا ۔ مہمان نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں پر 174 رنز کے ساتھ دوسری اننگز میں کھیل کا آغاز کیا ۔ کھیل کے پہلے سیشن میں مارک کریگ28 رنز پر یاسر شاہ کا شکار ہو کر چلتے بنے جس کے بعد سودھی بھی 63 رنز کا اضافہ کر سکے اور یوں پوری ٹیم 231 رنز پر آؤٹ ہوئی ، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے تین ، راحت علی ، عمران خان اور ذوالفقار بابر نے دو ، دو شکار کیے ، اس سے پہلے قومی ٹیم نے پہلی کی طرح دوسری اننگز بھی دو وکٹ پر 175 رنز کے ساتھ ڈکلئیر کی تھی جس میں اوپنر محمد حفیظ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی ۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.