پاکستان نے مسلسل پانچ اننگز ڈکلیئر کر کے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھ بار اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعزازا انگلینڈ کی ٹیم کے پاس ہے
ابوظہبی () پاکستانی بیٹنگ کو اگر ناقابل اعتبار کہا جائے تو غلط نہ ہو گا ، حالیہ دنوں میں قومی ٹیم نے حریف ٹیموں کے خلاف مسلسل پانچویں اننگز ڈکلئیر کرنے کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا ۔ ابوظہبی ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی دوسری اننگز بھی ڈکلئیر کی ۔ پاکستان کی جانب سے رواں ٹیسٹ کی دونوں اننگز کے علاوہ آسٹریلیا کے خلاف آخری تین باریاں بھی ڈکلئیر کی گئی تھیں ۔ مسلسل چھ اننگز ڈکلئیر کرنے کا عالمی ریکارڈ انگلینڈ کے پاس ہے ، انہوں نے یہ کارنامہ 2009 میں سر انجام دیا تھا ، محمد حفیظ 15 برس بعد دونوں اننگز میں 90 سے زائد سکور کرنیوالے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے ہیں ، حفیظ نے پہلی اننگز میں 96 اور دوسری باری میں 101 ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی ، اس سے قبل 1999 میں لاہور ٹیسٹ میں وجاہت اللہ واسطی نے سری لنکا کے خلاف دونوں اننگز میں سنچریاں بنائیں تھیں ، دوسری اننگز میں محمد حفیظ اور اظہر علی کے درمیان 69 رنز کی شراکت قائم ہوئی ، یہ پاکستانی اوپنرز کی جانب سے رواں سال پانچواں ففٹی پلس سٹینڈ ہے ، صرف ویسٹ انڈین اوپنرز نے اس سےزیادہ 6 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا ، –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.