Latest National, International, Sports & Business News

پاکستان نے سہ ملکی انڈر 19 کرکٹ سیریز جیت لی

تین ملکی انڈر نائنٹین کرکٹ سیریز پاکستان نے جیت لی۔ فائنل میں انگلینڈ کو 97 رنز کی شکست کا کڑوا گھونٹ بھرنا پڑا۔

دبئی: () دبئی میں سہہ ملکی سیریز کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کی انڈر نائنٹین ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے ٹوٹل کو دو سو سینتالیس تک پہنچایا۔ امام الحق اور کامران غلام نے اکاون اکاون رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین سیف اللہ خان سینتیس رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ جواب میں پاکستان انڈر نائنٹین بولرز بھی گوروں کے لیے خطرے کا نشان بن گئے۔ ایک پر ایک، انیس پر دو، سینتالیس پر تین جبکہ چوہتر رنز پر انہیں چھٹی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ یوں پوری ٹیم چالیس اوورز میں ایک سو پچاس تک گھٹنے ٹیک گئی۔ عرفان اللہ شاہ، ظفر گوہر اور کرامت علی نے دو دو وکٹیں گرائیں ۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.