Latest National, International, Sports & Business News

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 26 نومبر کو

گرین شرٹس سیریز جیتنے کیویز میچ جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کرنے کی کوشش کرینگے

شارجہ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں تیسرے ٹیسٹ کے لیے 26 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی ، تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ میچ شارجہ سٹیڈیم میں 26 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہو گا جس کے لیے دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کامیابی کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں ہونیوالی فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کر کے کھلاڑی جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔ دوسری جانب کیوی کپتان برینڈن میکولم بولرز کی دوسرے ٹیسٹ میں پرفارمنس سے مطمئن ہیں ۔ وہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کر کے سیریز ایک ایک سے برابر کرنے کے لیے پر امید ہیں ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ڈرا ہو گیا تھا ۔ جبکہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم نے مہمان کیویز کو 248 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی ۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.