Latest National, International, Sports & Business News

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ سستا ہو گیا

انٹر بنک فاریکس مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ سستا ہو گیا جبکہ یورو کی قدر بڑھ گئی۔

لاہور:) اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں آٹھ پیسے کمی ہوئی۔ برطانوی پاؤنڈ میں ایک روپے اکتالیس پیسے جبکہ کویتی دینار پچاس پیسے سستا ہو گیا۔ اس دوران آسٹریلین ڈالر کی قدر میں ایک روپے نواسی پیسے اضافہ ہوا۔ یورو بیس پیسے، کینڈین ڈالر بانوے پیسے، نیوزی لینڈ ڈالر نواسی پیسے جبکہ ترک لیرا ستاسی پیسے بڑھ گیا۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.