Latest National, International, Sports & Business News

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے کے لیے گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کردیا

کراچی: دنیا کے سب سے بڑے انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں مقابلے کے لیے اپنا لوگو تبدیل کردیا ہے۔

بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جاری ہے اور اس ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ یعنی پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جارہا ہے، دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زائد عوام کولتہ کے ایڈن گارںز میں ہونے والے اس مقابلے کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔

دوسری جانب ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آج پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیمیں بھی پنجہ آزمائی کررہی ہیں، نئی دلی کے فیروز شاہ کرکٹ اسٹیدیم کوٹلہ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔ جس میں پاکستان ٹیم کو شکست کا سامنا جبکہ بھارت کا شکست کی فتح سے ہمکنار ہوئی ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.