ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ بنگلادیش کیخلاف کھیلے گا
کولکتہ: گرین شرٹس کو ایشیا کپ میں شکست کا بدلا لینے کا ایک موقع مل گیا اور 16 مارچ کو پاکستان اپنا پہلا میچ بنگال ٹائیگرز کے خلاف کھیلے گا۔
بنگلادیش نے عمان کو شکست دے کر سپر 10 مرحلے کے لئے کوالفیائی کرلیا جب کہ سپر 10 مرحلے کے مقابلے 15 مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے شروع ہوں گے اور پاکستان ایونٹ کا پہلا میچ بنگلادیش کے خلاف 16 مارچ کو کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.