ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج سری لنکا اورافغانستان کے درمیان ٹاکرا ہوگا
کولکتہ: ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے گروپ ون میں آج سری لنکا کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا، پُرجوش افغان سائیڈ مشکلات سے دوچار حریف کے ہوش اڑانے کی خواہاں ہے،اوپنر محمد شہزاد اپنا رنگ جمانے کے لیے بیتاب ہیں دوسری جانب آئی لینڈرز بھی ابتدائی دیوار ڈھانے کے لیے پُرامید ہیں۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی، سری لنکا نے 2 برس قبل بنگلہ دیش میں ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا مگر اس کے بعد ٹیم مشکلات سے دوچار ہوتی گئی، ایونٹ کے آغاز سے پہلے کپتان اور کوچ تبدیل ہوچکے جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی، گزشتہ میگا ایونٹ سے اب تک آئی لینڈرز نے اس فارمیٹ میں 14 میچز کھیلے جس میں سے صرف 4 میں ہی فتح ہاتھ آئی۔ اس کے باوجود نئے کپتان انجیلومیتھیوز ساتھی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے میں مصروف ہیں۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.