Latest National, International, Sports & Business News

ٹیکنیکل ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں: ایشلے جائلز

سابق انگلش کرکٹر ایشلے جائلز نے طویل عرصے تک ٹیکنیکل ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔

لندن:() انگلش ون ڈے ٹیم کے کوچ ایشلے جائلز نے تصدیق کی ہے کہ وہ اینڈی فلاور کی خالی ہونیوالی جگہ پر ٹیم کے ڈائریکٹر بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ویب سائٹ کو انٹرویو میں سابق انگلش اسپنر کا کہنا تھا کہ وہ بھی اس عہدے کے لیے درخواست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ای سی بی میں یہ ایک بڑا عہدہ ہے جسے پانے کی کوشش کریں گے انہیں انگلش ٹیم کی نمائندگی کرنے اور ون ڈے ٹیم کا کوچ ہونے پر بھی فخر ہے۔ اس سے پہلے آسٹریلیا کے ہاتھوں بد ترین شکستوں پر انگلش کرکٹ ٹیم کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر اینڈی فلاور اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے تھے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.