Latest National, International, Sports & Business News

ٹیکسٹائل سیکٹر کے قرضوں کا حجم بڑھ گیا

اسٹیٹ بنک کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کے قرضوں کا حجم بڑھ گیا ہے۔ ایک سال کے دوران اٹھائیس ارب روپے کا مزید قرض حاصل کیا گیا۔

کراچی:  اسٹیٹ بنک کے ستمبر تک کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کے قرضے پانچ سو تینتالیس ارب روپے ہو گئے۔ ستمبر 2013 کے دوران قرضوں کا حجم پانچ سو پندرہ ارب روپے تھا۔ ٹیکسٹائل کے شعبے میں سب سے زیادہ سپیننگ سیکٹر نے چار سو سولہ ارب روپے قرض حاصل کر رکھا ہے۔ نِٹ وئیر نے انتیس ارب جبکہ قالین سازی کے شعبے نے پانچ ارب ستاون کروڑ روپے کے قرض لے رکھے ہیں۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.