وفاقی بجٹ میں عام آدمی پر بوجھ نہیں ڈالا گیا: شہباز شریف
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے مشکل حالات میں بہترین ، عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا۔
لاہور: () ایوان وزیر اعلی لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں عام آدمی پر بوجھ نہیں ڈالا گیا جبکہ غریب عوام کے فلاحی پروگراموں کے لئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں۔ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان خوش آئند ہے جس سے یقینا ملکی برآمدات بڑھیں گی اور ملک ترقی کرے گا جبکہ بجٹ میں تعلیم، صحت، زراعت، لائیوسٹاک اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے بھی ٹھوس اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں توانائی کے منصوبوں کے لئے بڑی رقم مختص کرنا توانائی بحران سے نجات کے حوالے سے حکومتی سنجیدگی کا عکاس ہے جبکہ چھوٹے کاشتکاروں اور مویشی پال کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی متعدد اقدامات قابل تحسین ہیں۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.