Latest National, International, Sports & Business News

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے شہباز تاثیرکی رہائی سے متعلق غلط معلومات کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے شہباز تاثیرکی رہائی کے معاملے پرغلط معلومات دینے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کی گزشتہ روز رہائی کے معاملے پر غلط معلومات دینے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ترجمان کے مطابق کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی این سی ایم سی شامل ہیں جب کہ کمیٹی 2 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

ترجمان کے مطابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ آئی جی بلوچستان نے شہباز تاثیر کی بازیابی سے متعلق آپریشن کی خبر کیوں دی، شہباز تاثیر کی بازیابی سے متعلق اصل واقعات خبرکے برعکس تھے  جب کہ ہمیں قوم کے سامنے سچ بولنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔

واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کل کوئٹہ کے علاقے کچلاک سے بازیاب ہوئے اور آئی ایس پی آر کے مطابق شہباز تاثیر کو انٹیلی جنس بنیاد کی گئی کارروائی میں بازیاب کرایا گیا۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.