وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے وزارت تیل و گیس کے حکام کی ملاقات
اسلام آباد…….وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے وزارت تیل و گیس کے حکام نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں تیل و گیس کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت کی گئی۔مشیر پٹرولیم زاہدمظفر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں یومیہ 30ہزار بیرل تیل کی پیداوار کا اضافہ ہوچکا ہے۔وزارت تیل گیس کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اب تک صرف 44فیصد علاقے سے تیل وگیس کی تلاش کی جاسکتی ہے، ملک میں تیل کی یومیہ پیداوار ایک لاکھ بیرل سے زائد ہے، جولائی 2013 تک ملک میں تیل کی یومیہ پیداوار 68ہزار بیرل تھی۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.