سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواستیں خارج کر دی۔ چیف جسٹس نے 1997 میں دائر کی گئیں درخواستوں کو غیر موثر قرار دے کر خارج کر دیا۔
اسلام آباد:چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی اور چودھویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ بابر اعوان، منظور قادر، وکلاء محاذ، مولوی اقبال حیدر کی جانب سے درخواستیں انیس سو ستانوے میں دائر کی گئیں تھیں۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی اور چودھویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں غیر موثر قرار دے کر خارج کر دیں۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.