Latest National, International, Sports & Business News

ورلڈ کپ کے لئے مصباح الحق ہی بہترین چوائس ہے: شاہد آفری

سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم میں کوئی گروہ بندی نہیں ہے۔ ورلڈ کپ کے لئے مصباح الحق ہی بہترین چوائس ہے۔

اسلام آباد) مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ قریب ہے اور اس موقع پر ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہونی چاہیے۔ ورلڈ کپ کے لئے موجودہ ٹیم کو ہی برقرار رکھا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑی بہت ٹیلنٹڈ ہیں اور سب سینئرز کے ساتھ 70 میچز کھیل چکے ہیں۔ اس لئے ورلڈ کپ میں انہیں ہی موقع ملنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میری ہر بات کو ایشو بنا دیا جاتا ہے۔ اب کپتانی کا ایشو ختم ہو جانا چاہیے۔ ٹیم میں کوئی گروہ بندی نہیں ہے۔ ورلڈ کپ کے لئے مصباح الحق ہی بہترین چوائس ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعید اجمل بہترین بائولر ہے اور ورلڈ کپ میں ہمیں اس کی ضرورت پڑے گی۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کا ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تمام تر توجہ ایک روزہ کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی پر مرکوز ہے۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.