ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کا حقدار نہیں تھا، محمد رضوان
کراچی: محمد رضوان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی پرفارمنس اس قابل نہیں تھی کہ وہ بھارت میں جاکر ورلڈ ٹوئنٹی 20 کھیلتے۔
انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں بھارت جانے کا حقدار تھا اور مجھے ڈراپ ہونے پر مایوسی نہیں ہوئی ہے بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ میری حالیہ کارکردگی اس قابل تھی ہی نہیں کہ میں میگا ایونٹ کھیل پاتا، سلیکٹرز بڑا مشکل کام کرتے ہیں، وہ ان کھلاڑیوں کو ہی منتخب کرتے ہیں جنھیں وہ فارم میں محسوس کرتے ہیں، مستقبل مجھے مواقع ضرور ملیں گے، میری نیک تمنائیں اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیں کہ وہ بھارت سے ورلڈ کپ جیت کر وطن واپس لوٹے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.