ورلڈ ٹی 20 میں بھی پاکستان کے آف دی فیلڈ مسائل کم نہ ہوسکے
ناگپور: ورلڈٹی20 سے قبل پاکستانی ٹیم کے آف دی فیلڈ مسائل کم نہ ہوسکے، بورڈ ایشیا کپ میں شکست کی تحقیقات میں مصروف ہے، سیکیورٹی کلیئرنس ملنے پر ٹیم بمشکل بھارت روانہ ہوئی۔
اب کپتان آفریدی اپنے بیان کے سبب مشکلات میں گھر گئے ہیں،انھوں نے گذشتہ دنوں کولکتہ میں میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ بھارت میں انھیں پاکستان سے بھی زیادہ محبت ملتی ہے، جس پر انھیں اپنے ملک میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،ایسے میں سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے کہاکہ گرین شرٹس کو بیان بازی میں الجھنے کے بجائے اپنے کھیل پر توجہ مرکوز رکھنا چاہیے، ٹیم کو میدان میں بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ایسے معاملات کرکٹ سے توجہ ہٹا دینگے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.