Latest National, International, Sports & Business News

ورلڈ ٹی 20؛ افغان ٹیم کو آج ہانگ کانگ کا چیلنج درپیش

ناگپور: ورلڈ ٹی 20 کے پہلے راؤنڈ میں گروپ بی کے جمعرات کو اہم میچز کھیلے جائیں گے، زمبابوے اور افغانستان میں مین راؤنڈ تک رسائی کی دوڑ جاری ہے، افریقی ٹیم اسکاٹ لینڈ کا مقابلہ کرے گی جب کہ افغان سائیڈ کو ہانگ کانگ کا چیلنج درپیش ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے موجوہ کوالیفائنگ مرحلے میں ہر میچ اہمیت کا حامل ہے۔ اسکاٹ لینڈ خود کو ملنے والا ایک اہم موقع گنوا چکا، اسے افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوچکی، اس لیے اگر مین راؤنڈ میں رسائی کی موہوم سی امید کو زندہ رکھنا ہے تواب زمبابوے کو زیر کرنے کے ساتھ دیگر ٹیموں کے نتائج کا بھی انتظار کرنا ہوگا، اسکاٹش سائیڈ کو 6 عالمی ایونٹس میں 19 میچز کھیلنے کا موقع میسر آیا مگر ابھی تک وہ ان میں سے ایک بار بھی کامیابی حاصل نہیں کرپائی، جس سے اس کا سفر ایونٹ میں انتہائی دشوار ہی نظر آتا ہے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.