Latest National, International, Sports & Business News

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بہتر کارکردگی کے لیے کھلاڑیوں کو کچھ الگ کرنا ہوگا، شاہد آفریدی

ڈھاکا: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی مستقل غلطیاں کررہے ہیں جو نقصان دہ ہے اس لیے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بہتر کارکردگی کے لیے کھلاڑیوں کو کچھ الگ کرنا ہوگا۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئٹی میں بنگلا دیش سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ کھلاڑی مستقل غلطیاں کررہے ہیں جو نقصان دہ ہے جب کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایک مشکل ٹورنامنٹ  ہے جس میں بہترکارکردگی کے لیے کھلاڑیوں کو کچھ الگ کرنا ہوگا۔

شاہد آفریدی نے بھارت اور بنگلادیش کی ٹیموں کو فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن بلے بازوں نے 20رنز کم بنائے تاہم واپس جانے سے پہلے سری لنکا کے خلاف میچ جیتنا چاہتے ہیں تاکہ مورال بلند رہے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.