Latest National, International, Sports & Business News

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان مینز اور ویمنز ٹیموں کے پہلے وارم اپ میچز منسوخ

دبئی: بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان مینز اور ویمنز ٹیموں کے پہلے وارم اپ میچز منسوخ کردیے گئے ہیں  جب کہ قومی ٹیم کے بھارت پہنچنے پر دوبارہ شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں وارم اپ میچز اور کوالیفائنگ راؤنڈ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس مرحلے میں پاکستان مینز اور ویمنز ٹیموں کے پہلے وارم اپ میچز منسوخ کردیے گئے ہیں۔ قومی مینز ٹیم نے ہفتے کو کولکتہ میں ویسٹ انڈیز سے وارم اپ میچ کھیلنا تھا جب کہ ویمنز ٹیم کا میچ کل چنئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جانا تھا۔

دوسری جانب آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیمیوں کے بھارت پہنچنے پر شیڈول دوبارہ ترتیب دیا جائے گا۔

واضح رہے پاکستانی ٹیم سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے اب تک بھارت کیلیے روانہ نہیں ہوئی ہے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.