Latest National, International, Sports & Business News

واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی پر کے ای ایس سی نے اضافی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ موخر کر دیا

کراچی: کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) نے وزارت خزانہ کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد کراچی میں اضافی لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ گورنر ہاؤس سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کے ای ایس سی کو جلد 3.1 بلین روپے کے واجبات کی ادائیگی کر دیگا، واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی پر کے ای ایس سی نے کراچی شہر میں اضافی لوڈ شیڈنگ کااپنا فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔ واضح رہے کہ کےای ایس سی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر آج سے شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر 13 گھنٹے کرنے کی دھمکی دی تھی۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.