Latest National, International, Sports & Business News

نیویارک میں فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کیساتھ جاری

یویارک ()امریکی شہر نیویارک میں فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے ، دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر چلتی ہوئی ماڈلز حاضرین کے دلوں میں گھر کر گئیں۔

فیشن ویک میں امریکی ڈیزائنر Diane von Furstenberg کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش ہوئی۔ریمپ پر واک کرتی ماڈلز نے سفید اور سیاہ رنگوں کے امتزاج کی خوبصورتی بڑھائی۔فیشن شو میں ماڈلز جب سنہرے رنگ کے ملبوسات پہن کر پہنچیں تو دیکھنے والوں کی آنکھیں ہی چندھیا گئیں۔تیرہ فروری تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں سو ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.