Latest National, International, Sports & Business News

نجم سیٹھی آئی سی سی کی صدارت سے دستبردار

پی سی بی میری بجائے اس اہم عہدے کیلئے کسی سابق کرکٹر کا انتخاب کرے ، سابق چیئرمین پی سی بی کا سماجی ویب سائیٹ پر پیغام

لاہور ( ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی آئی سی سی کی صدارت سے دستبردار ہو گئے ۔ نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں آئی سی سی کی صدارت سے الگ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے پی سی بی کو عہدے کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹر کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ نجم سیٹھی بنگلہ دیش کے مصطفی کمال کی جانب سے آئی سی سی کی صدارت چھوڑنے کے بعد یکم جولائی کو عہدہ سنبھالنے والے تھے ۔ اس سے قبل آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو صدارت کیلئے کسی سابق ٹیسٹ کرکٹر کا نام پیش کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن پی سی بی نے عہدے کیلئے نجم سیٹھی کا انتخاب کیا ۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.