Latest National, International, Sports & Business News

ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے میچ ڈرا ہوا، مصباح، بائولرز کی کارکردگی اچھی رہی، وقار

دبئی ()دبئی ٹیسٹ کے بے نتیجہ ختم ہو جانے پر کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ ناقص فیلڈنگ نے جیت سے دور کر دیا ادھر کوچ وقار یونس نے بولرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں فتح نہ ملنے پر کپتان مصباح الحق مایوسی تصویر بن گئے ، کہنے لگے کہ خراب فیلڈنگ کی وجہ سے میچ بے نتیجہ ختم ہوا ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا کہ وہاب ریاض اور جنید خان کی انجری پریشان کن تھی البتہ نوجوان بولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی ۔ ورلڈ کپ جیسے سپر میگا ایونٹ سے پہلے کون کیا کر رہا ہے کس میں کونسی خوبی اور خامی ہے ٹیم منیجمنٹ اور کرکٹ شائقین نے نظریں جما لیں۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.