Latest National, International, Sports & Business News

میرے خاندان کے علاوہ سب نے مجھے قبول کرلیا، سنی لیون

ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک کینیڈین نژاد اداکارہ سنی لیون کہتی ہیں انہیں بھارت میں سب نے قبول کرلیا ہے اگر کسی نے نہیں کیا تو وہ ان کا اپنا خاندان ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں سنی لیون کہتی ہیں کہ ان کی زندگی کے کئی پہلو لوگ نہیں جانتے، ہر ایک کی زندگی میں کچھ ناخوشگوار چیزیں ہوتی ہیں اور ہمیں ان کے ساتھ ہی آگے بڑھنا پڑتا ہے، ایسا ہی کچھ میرے ساتھ بھی ہے۔ میرے اپنے رشتے دار مجھے پسند نہیں کرتے ، وہ مجھ سے بات کرنا بھی گوارا نہیں کرتے۔ پورے بھارت نے مجھے قبول کرلیا ہے اگر نہیں کیا تو وہ صرف اور صرف میرے رشتے دار ہیں لیکن اب مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں، ان کا حق ہے کہ وہ میرے بارے میں کچھ بھی سوچیں، اب میرا بھائی، شوہر، اس کے گھر والوں اور میرے دوست ہی میرا خاندان ہیں کیونکہ یہی لوگ میرے اچھے اور برے وقت میں میرے ساتھ ہیں اور میں ان لوگوں کے ساتھ خوش ہوں جو مجھ سے میری تمام تر اچھائیوں اور برائیوں کے ساتھ محبت کرتے ہیں۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.