Latest National, International, Sports & Business News

موبائل کپمنی سام سنگ کو رواں سال منافع میں 60 فیصد تک کمی کا خدشہ

موبائل فون بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سام سنگ کو اپنے منافع میں گذشتہ برس کے مقابلے 60 فیصد تک کمی کا خدشہ ہے۔

سیول: () سام سنگ کمپنی کے مطابق منافع میں کمی کی بڑی وجہ گلیكسی سیریز کے سمارٹ فونز کی فروخت میں آنے والی کمی ہے۔ بازار میں آنے والے نسبتاً سستے سمارٹ فونز نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ دوسری جانب حریف کمپنیوں ایپل اور نوکیا بھی سام سنگ کے لئے سخت حریف ثابت ہو رہے ہیں۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ وہ نئے اور انوکھے ڈیزائن والے نئے سمارٹ فون متعارف کروانے کے علاوہ سستے سمارٹ فونز بھی جلد فروخت کے لئے پیش کریں گے۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.