کراچی: ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیا جس کے دوران سخت سیکیورٹی میں لاکھوں بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔
کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، کراچی میں شروع ہونے والی 4 روزہ پولیو مہم کے دوران 5 سال یا اس سے کم عمر کے 22 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جب کہ تمام سرکاری اسپتالوں، بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر رضاکار بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے موجود ہوں گے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.