مقامی پیداوار میں کمی ، درآمدی سٹیل پر انحصار میں اضافہ
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سٹیل کی درآمد میں پچاس فیصد اضافہ ، انہتر کروڑ کا زرمبادلہ خرچ ہوا
اسلام آباد: ) مقامی پیداوار میں کمی کے باعث درآمدی سٹیل پر انحصار بڑھ گیا ۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سٹیل کی درآمد میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک بارہ لاکھ ، اٹھانوے ہزار ، سٹیل اور اِس کی مصنوعات دیگر ممالک سے منگوائی گئیں ۔ گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے میں درآمدات آٹھ لاکھ ، پینسٹھ ہزار ٹن پر محدود تھی ۔ رواں مالی سال سٹیل کی درآمد پر انہتر کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا ۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.