معروف روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا
لاس اینجلس: معروف روسی ٹینس اسٹار اور سابقہ ورلڈ نمبر ون ماریہ شراپووا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکل آیا ہے۔
لاس اینجلس میں پریس کانفرنس کے دوران ماریا شیراپووا نے انکشاف کیا ہے کہ آسٹریلین اوپن کے دوران ہونے والے ڈرگ ٹیسٹ میں انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ماریا نے کہا کہ وہ اس ٹیسٹ میں ناکام رہی اور میں اس کی پوری ذمہ داری لیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گذشتہ دس برس سے اپنے فیملی معالج کی ہدایت کے مطابق ملڈرونیٹ نامی دوا کا استعمال کر رہی ہیں۔ چند ہی روز قبل انہیں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے ایک خط موصول ہوا جس سے انہیں پتہ چلا کہ میلڈونیم اس دوا کا ملڈرونیٹ دوسرا نام ہے جو کہ وہ استعمال کرتی ہیں لیکن وہ اس بارے میں نہیں جانتی تھیں۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.