Latest National, International, Sports & Business News

معاشی ترقی کی رفتاربڑھانے کیلیے اقدامات کریں گے، اسحق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ معاشی استحکام حاصل کرنے کے بعد حکومت اب تمام تر توجہ گروتھ پر مرکوز کیے ہوئے ہے، اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے جبکہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور گروتھ میں اضافے کے لیے بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان (ایس ایل آئی سی)کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی چیئرپرسن نرگس گھلو نے کارپوریشن کے مالیاتی پروفائل اور ادارے کی کارکردگی بارے تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.